ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پیاز اور آلو کے ساتھ نقد رقم لے جانے کی کوشش،سی سی بی نے تین ملزمین کو گرفتار کرلیا ، 4.12کروڑ روپے ضبط

پیاز اور آلو کے ساتھ نقد رقم لے جانے کی کوشش،سی سی بی نے تین ملزمین کو گرفتار کرلیا ، 4.12کروڑ روپے ضبط

Wed, 01 Feb 2017 11:02:55    S.O. News Service

بنگلورو،31؍جنوری(ایس او نیوز) پیاز اور آلو کی بوریوں کے ساتھ نقد رقم بوریوں میں بھر کر منی گوڈز ویان میں کیرلا کی طرف لے جانے والی ایک ٹولی کو شہر کی سٹی کرائم برانچ پولیس نے گرفتار کرلیااور 4.12 کروڑ روپے ضبط کرلئے ہیں۔ بتایاجاتاہے کہ تینوں ملزمین کالیکٹ کے پرپن کوئل کے ساکن محمد افضل، عبدالناصر اور شمس الدین یہ نقد رقم بوریوں میں بھر کر لے جارہے تھے۔ پولیس کمشنر پروین سود نے آج یہ بات بتائی۔انہوں نے بتایاکہ اس رقم میں 75 فیصد نئے دو ہزار روپیوں کے نوٹ تھے باقی میں پانچ سو اور سوروپیوں کے نوٹ بھی شامل تھے۔منی گوڈز لاری میں یہ نوٹ رکھے گئے تھے، اس کے ساتھ 35 بوریاں پیاز اور دس بوریاں آلو بھی لادے گئے تھے۔بتایاجاتاہے کہ ان ملزمین نے کوڈگینا ہلی کے قریب منی لاری میں پیاز اور آلو کے ساتھ نقد رقم لے جانے کا سلسلہ جاری رکھا تھا کہ سی سی بی جوانوں نے اس گاڑی کو روک کر ملزمین کو گرفتار کیا۔ان کے پاس سے ایک فارچونر کاربھی ضبط کی گئی ہے۔ بتایا جاتاہے کہ ملزمین ایک لاکھ روپے کے عوض سو روپے کے کمیشن کیلئے یہ نقد رقم لایا لے جایا کرتے تھے، یہ نقد رقم کہاں سے آئی تھی اور کہا جارہی تھی سی سی بی نے اس کی جانچ شروع کردی ہے۔ اس موقع پر اڈیشنل کمشنر آف پولیس ایس روی بھی موجود تھے۔


Share: